حج فارم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ، فقہ کا خانہ 20 سال سے شامل ہے

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کاسینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض کاجواب

بدھ 6 مئی 2015 18:09

حج فارم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ، فقہ کا خانہ 20 سال سے شامل ہے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ حج فارم میں فقہ بتانے کا خانہ 20 سال قبل شامل کیا گیا تھا۔ وہ بدھ کو یہاں سینیٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے کہا کہ یہ واضح کردوں کہ حج فارم میں کوئی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ حج پر جانیوالے شیعہ حضرات کیلئے بعض خصوصی انتظامات کرنا پڑتے ہیں اس لئے یہ سوال کرنا پڑتا ہے کہ آپ کس فقیہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یہ سوال گزشتہ 20 سالوں سے حج فارم میں موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے حاجی محرم میں جلدی آنا چاہتے ہیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں الگ رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں اور احرام کے ساتھ بغیر چھت والی بسوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :