Live Updates

عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنیوالے 29 اساتذہ گرفتار ی کے بعد ضمانت پر رہا کردیئے گئے

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شاہی سید کے نکتہ اعتراض کا جواب

بدھ 6 مئی 2015 18:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنیوالے 29 اساتذہ کو لاٹھی چارج کے دوران گرفتار کیا گیا جنہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ وہ بدھ کو یہاں سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر شاہی سید کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کچھ سوڈیڑھ سو اساتذہ بنی گلہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا اور وہ احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ پر آئے ۔

ضلعی انتظامیہ کے خبردار کرنے کے باوجود وہ نہ ہٹے تو لاٹھی چارج کیا گیا اور 29 ٹیچرز گرفتارہوئے ، جن کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم 29 اپریل کو تمام گرفتار اساتذہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :