پاکستان کے پہلے 950میگا واٹ شمسی بجلی گھر کا افتتاح خوش آئندہے ‘خواجہ ضرار کلیم

بدھ 6 مئی 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے بہاولپور میں پاکستان کے پہلے 950میگا واٹ شمسی بجلی گھر کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ 100میگا واٹ کا قائدا عظم سولر پارک منصوبہ انتہائی قلیل مدت میں پورا کیا گیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے تو ملکی صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کو بڑھاتے ہوئے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیں گی جس سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے۔

ضرار کلیم نے مزید کہا کہ موجودہ بجلی بحران کی وجہ سے پا کستا ن کی صنعتیں اپنی کل پیداوار ی صلاحیت کے مقا بلے میں 50فیصدپیداواری صلا حیت پر چل رہی ہیں ۔ حکومت کو انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے مزید انرجی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ملک اس بحران سے نجات حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :