پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 16لاکھ طالبعلموں کو مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے، انیلہ سلمان
تعلیمی لحاظ سے ضرورت مند پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لیئے "سکول امپروومنٹ پروگرامـ"لانچ
بدھ 6 مئی 2015 17:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی لحاظ سے ضرورت مند پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لیئے "سکول امپروومنٹ پروگرامـ"لانچ کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا جس میں ایک سو دس پارٹنر سکول شر کت کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد منتخب سکولوں کی تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھ کر انکے مجموعی معیار میں بہتری لانا ہے تاکہ طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن ملے ۔
یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے آج یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرسلمان انور ملک اور دیگر پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بے وسیلہ طالبعلموں کی مفت تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پیف موجودہ سال میں 15سو سے زائد نجی سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ کر رہی ہے۔
اجلاس نے کہا کہ پیف 16لاکھ مستحق طالبعلموں کو مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے اور اس توسیع سے طالبعلموں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انیلہ سلمان نے ہدایت کی کہ پیف کی پارٹنرشپ میں آنے والے نئے سکولوں کی سہولت کے لیئے تعارفی پروگرام منعقد کیئے جائیں ۔ انہوں نے پارٹنر سکولوں میں 60لاکھ نصابی کتب کی منظم اور شفاف تقسیم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ پیف یہ کتابیں اپنے پارٹنر سکولوں کے طالبعلموں کوہر سال مفت مہیا کرتی ہے۔ تاہم ان کتابوں کی کسی بھی قسم کی فروخت کی سختی سے ممانعت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیف بے وسیلہ طالبعلموں کو مفت اور معیاری تعلیم مہیا کر کے "پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب"کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.