این اے 125کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 6 مئی 2015 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا حلقہ این اے 125 کے بارے میں فیصلہ پی ٹی آئی کے دھاندلی کے موقف کی ترجماتی کرتا ہے ،اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے،چار حلقے کھل گئے تو قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جس کا عوام کو دو سال سے انتظار کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے نے کارکنوں کے جوش اور ولولے میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔