مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 6 مئی 2015 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ دھاندلی کے متعلق تحریک انصاف کے موقف کو تمام سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل ہے ،مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ، (ن)لیگ کے حواری بے نقاب چہرے پر پردہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح چاول کے پکنے کا اندازہ چند چاول کو دیکھ کر لگایا جا سکتاہے پوری دیگ کو نہیں دیکھا جاتا اسی طرح دھاندلی کا اندازہ چند حلقے کھلنے کے بعد دھاندلی کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی سیاست میں آنے کے بعد خوب پیسہ اکٹھا کیا ہے جس کا حساب قوم کو دینا ہو گا۔ ان لوگوں کے لئے سیاست منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :