قائداعظم سولر پارک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘خواجہ شاہ زیب

بدھ 6 مئی 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) چیئرمین فیروز پو انڈسٹریل ایسوسی ایشن فرنٹ ووائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ قائداعظم سولر پارک سے 100میگا واٹ بجلی اور دسمبر تک3000ہزار میگا واٹ بجلی سے پنجاب میں توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،پاک چین پاور منصوبے پنجاب کو ترقی کی راہوں پر گامزن کردینگے ،صنعتی ترقی کیلئے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی از حد ضروری ہے ۔

صنعتکار برادری لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کے پاور منصوبوں کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج فیروز پو انڈسٹریل ایسوسی ایشن فرنٹ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی گھروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ونڈ پاور اور تھرکول منصوبوں کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے حکومت ان منصوبوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرے تو سولر پارک کی طرح ان منصوبوں سے بھی وافر بجلی مہیا ہوسکتی ہے جس سے ملک کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ اور اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا او ر ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ملک کے اندر نئی انڈسٹریز لگے گی تو روزگار کے وافر مواقع بھی فراہم ہونگے اور ملک کے اندر بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ وافر ریونیو کی فراہمی سے ملک معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :