ٹیوٹا اپنے اداروں میں پڑھائے جانیوالے پرانے نصاب کو سپیشل گیپ تجزیہ کے ذریعے جدید تقاضوں کے مطابق کر رہی ہے‘نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات ،جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے سرمایہ کاروں ،متعلقہ صنعت کیساتھ مشاورت جاری ہے

چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا اکیڈیمکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے خطاب

بدھ 6 مئی 2015 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)ٹیوٹا اپنے اداروں میں پڑھائے جانیوالے پرانے نصاب کو سپیشل گیپ تجزیہ کے ذریعے جدید تقاضوں کے مطابق کر رہی ہے،نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے سرمایہ کاروں اور متعلقہ صنعت کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اکیڈیمکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل منیجرز اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم، عبد القیوم، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سپیشل گیپ تجزیہ کے زیر تحت تین سالہ ڈپلومہ(ڈی اے ای) انسٹرومینٹیشن اور فوڈ ٹیکنالوجی کے کورسز کو جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کیلئے گزشتہ دنوں سیمیناز کا انعقاد کیا گیاجس میں دونوں شعبوں کے اساتذہ اور انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارز میں ماہرین نے دونوں ٹیکنالوجیز کے نصاب کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ مرتب کرنے کیلئے سفارشات دی ہیں جسے طریق کار کے مطابق نصاب میں شامل کر دیا جائے گا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ ا نڈسٹری کی مشاورت سے شارٹ کورسز کا نصاب بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں ہینڈی مین، یو پی ایس ریپئر مکینک، کنفیکشنری بیکری اینڈ سویٹس، کال سنٹر، انجکشن مولڈنگ مشین آپریٹر، کسٹمر سیلز آفیسر، کسٹمر سروس آفیسرز اور الیکٹرانیکلی کنٹرولڈ انجن ڈایئگناسٹک اینڈ ٹیون اپ کورسز شامل ہیں۔ان کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے ہنر مندوں کو مقامی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔