پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون‘محکمہ آبپاشی میں لاکھوں روپے کے فنڈز ’’مبارکبادوں ‘‘کے اشتہارات پر خر چ کر نے کا انکشاف

محکمہ آبپاشی کے ذمہ داروں نے کمیٹی کے اراکین سے معذرت کر لی ‘پابندی کے باوجود کروڑوں روپے کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکیداروں سے ایڈ یشنل پر فارمنس سیکورٹی نے لینے پر کمیٹی کے حکو متی اور اپوزیشن اراکین کا سخت اظہار بر ہمی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا سیکرٹر ی آبپاشی کو ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کر کے 1ماہ میں رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیدیا

بدھ 6 مئی 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون پنجاب اسمبلی میں محکمہ آبپاشی تر قیاتی منصوبوں کے لاکھوں روپے کے فنڈز ’’مبارکبادوں ‘‘کے اشتہارات پر خر چ کر نے کا انکشاف‘ محکمہ آبپاشی کے ذمہ داروں نے کمیٹی کے اراکین سے معذرت کر لی ‘پابندی کے باوجود کروڑوں روپے کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکیداروں سے ایڈ یشنل پر فارمنس سیکورٹی نے لینے پر کمیٹی کے حکو متی اور اپوزیشن اراکین کا سخت اظہار بر ہمی جبکہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے سیکرٹر ی آبپاشی سیف نجم کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے 1ماہ میں رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں منعقد ا ہو جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین وارث کلو ‘سائر ہ افتخار ‘ملک وحید ڈوگر‘مناظر رانجھا ‘ڈاکٹر وسیم اختر سمیت دیگر نے شر کت کی اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے متعلق آدٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈی جی پی آر کی بجائے محکمہ آبپاشی کے افسران نے مختلف تر قیاتی سکیموں کے فنڈز سے عید ‘رمضان اور14اگست جیسے مواقعوں پر لاکھوں روپے ’’مبارکبادوں ‘‘کے اشتہارات کی مد میں خرچ کیے ہیں جس پر سبطین خان سمیت دیگر اراکین نے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تر قیاتی سکمیوں کے فنڈز سے ذاتی تشہیر کیلئے خرچ کر نا بہت بڑی کر پشن ہے اس موقعہ پر محکمہ خزانہ اور محکمہ آڈٹ کے افسران نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی سر کاری محکمہ صرف ڈی جی پی آر کے ذریعے ہی اخبارات کو اشتہار دے سکتا ہے مگر محکمہ آبپاشی کے افسران کئی سالوں سے مختلف تر قیاتی منصوبوں کے پیسوں سے لاکھوں روپے اشتہارات کیلئے خرچ کر چکے ہیں جس پر سبطین خان ‘ڈاکٹر وسیم اختر اور مناظر علی رانجھا نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے جو بھی لوگ ایسے کاموں میں ملوث ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی بلکہ انکے خلاف سخت کا روائی کی جائے جس پر اجلاس میں موجود محکمہ آبپاشی کے ایڈ یشنل سیکرٹری نے کمیٹی سے معذر ت کی اور یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا مگر کمیٹی نے ہدایت کی ہے جن لوگوں نے اشتہارات دیئے ہیں انکے خلاف کا روائی کی جائے اجلاس کے دوران یہ بات بھی سامنے ہیں کہ محکمہ خزانے کی سخت پابندی کے باوجود محکمہ آبپاشی نے کروڑوں روپے کے منصوبوں کیلئے ٹھیکداروں سے ایڈ یشنل پر فارمنس سیکورٹی نہیں لی اور اگر ٹھیکدار بھاگ جائیں گے تو حکو مت کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے جس پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے سیکرٹر ی آبپاشی سیف نجم کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے 1ماہ میں رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کا حکم دیدیاہے ۔

متعلقہ عنوان :