ایل ڈی اے کا لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو ڈائریکٹوریٹ دوبارہ فعال کر دیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کو دوبارہ فعال کرنے کا حکم دیا ہے اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری اور فور کی چھ رہائشی سکیموں گلبرگ‘نیو گارڈن‘اپر مال ‘نیو مسلم ٹاؤن ‘شاہ جمال اور فیصل ٹاؤن کے امور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کو منتقل کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ) ایل ڈی اے عمارہ خان نے تین افسروں کا تبادلہ کر کے انہیں حال ہی میں دوبارہ فعال بنائے جانے والے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات کر دیا ہے ۔ ان افسران میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فورسے ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا فیض الرحمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابوبکر عبد اﷲ جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد معروف عثمان شامل ہیں ۔