ملک میں دن بدن لوڈشیڈ نگ کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے ، حکمران صرف تسلیاں دے رہے ہیں ‘ چوہدری محمد سرور

تحر یک انصاف ملک سے دھاندلی کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کر دیگی ‘حکمرانوں کو عوامی مینڈ یت پر سیاست کر نے کی عادت اپنانا ہو گی

بدھ 6 مئی 2015 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران قوم کو2018تک لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی صرف تسلیاں دے رہے ہیں ‘عملی طور پر ملک میں دن بدن لوڈشیڈ نگ کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے ‘ تحر یک انصاف ملک سے دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیگی ‘حکمرانوں کو بھی عوام مینڈ یت پر سیاست کر نے کی عادت اپنانا ہو گی ‘ہمیں یقین ہے جوڈیشل کمیشن میں عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو نگے اورملک میں آئندہ کیلئے شفاف اور منصفانہ انتخابات کی بنیاد رکھی جا ئیگی ۔

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی سیاست ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفادات اور انکے مستقبل کو بہتر اور شاندار بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے پہلے دن سے دھاندلی کے متعلق واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہوا ہے اور لاہور کے الیکشن ٹر یبونل نے بھی ہمارے اس موقف کی تصد یق کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لودشیڈ نگ نے ملک کو معاشی طور پر جتنی مشکلات کا شکار ہے اسکی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی اضا فہ ہوتا جا رہا ہے مگر حکمران پہلے دن کی طر ح آج بھی قوم کو صرف لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی تسلیاں دے رہے عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہے ۔