ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی کی درخواست خارج

بدھ 6 مئی 2015 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گذار کو ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن رضوان احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رضوان احمد سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رضوان احمد کو غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں سعود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کی جانب سے جواب جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اور درخواست گذار کو حکم دیا کہ وہ اس سلسلے میں ماتحت عدالت سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :