سینیٹ ‘پشاور کے بارش اور طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایمرجنسی ریلیف فنڈ سے 10 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری

بدھ 6 مئی 2015 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سینیٹ نے پشاور کے بارش اور طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 10 لاکھ روپے ایمرجنسی ریلیف فنڈ سے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ مالی امداد خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رقم بہت کم ہے تاہم خیبرپختونخوا کے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹ کی طرف سے یہ رقم صوبائی حکومت کو متاثرین کے لئے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :