ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ ضرور منانے جاتے ‘ رحمن ملک

بدھ 6 مئی 2015 17:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں ضرور منانے جاتے۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے صرف پولیس اسٹیشن کا شیشہ ہی نہیں توڑا بلکہ قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، تھانے پر دھاوا بول کر ڈی ایس پی کے موبائل توڑ ے جانے کا مطلب پولیس کے مواصلاتی نظام پر حملہ کرنا ہے۔

ذوالفقار مرزا اب پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں منانے ضرور جاتے۔رحمان ملک نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس لیے اس پر کسی بھی قسم کا الزام لگانے سے گریز کرنا چاہیے، انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پاک فوج کے خلاف بیان بیانات نہ دینے کی درخواست کی اور انہوں نے بھی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سے اتفاق کیا ہے۔