سینیٹ نے سبین محمود کے قتل پر مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی

بدھ 6 مئی 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سینٹ نے سبین محمود کے قتل پر مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی ۔بدھ کو سینٹ اجلاس میں نسرین جلیل نے قرار داد پیش کی جس میں سبین محمود کے قاتلوں کو جلد گرفتار کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر نے کہاکہ کراچی میں سبین محمود کے قتل پر انگلیاں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر اٹھ رہی ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانون کے دائر میں لانے کے لئے قانون سازی کی جائے جس پر وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار آج کے دور میں بہت موثر ہے، تاہم اس سلسلے میں سینیٹ اور اسمبلی میں آئین وقانون میں ترمیم آتی ہے تو حکومت اس پر عمل کریگی۔

متعلقہ عنوان :