ایان علی کا مجھ سے تعلق ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا، رحمان ملک

بدھ 6 مئی 2015 16:58

ایان علی کا مجھ سے تعلق ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا، رحمان ملک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی2015ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو سمجھایا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیں ، ذوالفقار مرزا نے تھانے کا شیشہ نہیں بلکہ پاکستان کا قانون توڑا۔ پشاور میں پیپلزپارٹی کے صوبائی اور ضلعی ارکان پر مشتمل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی زرادری کی جانب سے پارٹی ورکروں کیلئے نیک پیغام لے کر آئے ہیں ، ان کے آنے کا مقصد کارکنوں کے تحفظات اور شکوے شکایات کا خاتمہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے کہا ہے کہ آپ تقریر اچھی کرتے ہیں لیکن پاک فوج کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیں ۔ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں اگر وہ پارٹی میں موجود ہوتے تو میں یا کوئی اور انہیں منانے چلا جاتا ۔ ماڈل ایان علی کا مجھ سے یا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں اگر ایان علی کا مجھ سے کوئی تعلق ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدونگا ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت الزامات لگائے جا رہے ہیں جن سے پردہ وقت آنے پر اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :