ہنگوپولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

بدھ 6 مئی 2015 16:52

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ہنگو پولیس نے ماہ اپریل میں آپریشن کے دوران میں 40اشتہاری مجرمان سمیت 300مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈز اور 35 کلو چرس برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اپریل میں ہنگو پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے 40 اشتہاری مجرمان سمیت 300 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا کامیاب آپریشن کے دوران پولیس نے مجرمان کے قبضے سے 16 کلاشنکوف،17 بندوق،47 پستول،4 ہینڈ گرنیڈ،9 رائفلز اور 1400 مختلف بور کے کارتوس اور 35 کلو چرس برآمد کر لی ہیں ، ڈی پی او انور سعید کنڈی نے بتایا کہ ہنگو میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گاکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈی پی او ہنگو نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اور پولیس اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ سر انجام دیگی اخر میں ڈی پی او نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہیں۔