مطالعے کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، گورنر محمد خان اچکزئی

بدھ 6 مئی 2015 16:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹرراحیل احمد نے بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے خصوصی ملاقات کی اور اُنہیں این بی ایف کے چند مسائل سے آگاہ کیا اور ادارے کی بُک کلچر کے فروغ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے این بی ایف کے مشن اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ کتاب اور صاحب کتاب کی اہمیت و کردار کو اجاگر کرنے کے لیے مطالعے کے کلچر کو فروغ دینا اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع کی سطح پر لائبریریوں کے قیام اور کتب میلوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ نئی نسل علم و دانش کی روشنی سے منور ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے تاکہ جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے علم و فکر کا دفاع کیا جا سکے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ وہ لوگ قابلِ تعریف ہیں جو آج کی معاشی تنگدستی ا اور مشکل حالات میں نہ صرف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کرتے ہیں ملکہ علم و ادب سے ذوق و شوق برقرار رکھتے ہیں۔این بی ایف کے ریجنل انچارج نے گورنر بلوچستان کو اپنے ادارے کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :