کراچی، مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ،4گرفتار

بدھ 6 مئی 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 زخمی ملزموں سمیت 4 گرفتار اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں اولڈ ٹرک اڈا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم 25 سالہ شیراز سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوئی ہے۔

سرسید ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے ہیں جس پر پولیس وہاں پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔طبی امداد کیلئے زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

موچکو کے علاقے بسم اللہ کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران پولیس نے ایک ڈاکو عمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور سعید آباد تھانے سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :