نائن زیرو سے گرفتار 9ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20مئی تک توسیع کردی گئی

بدھ 6 مئی 2015 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2 نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار8ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18مئی جبکہ عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 20مئی تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انسدداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے11 مارچ کو گرفتارملزمان محمد فیضان،سجاد،نعمان،حبیب، امتیاز،عبدالقدیر ،کاظم اور رضوان کوپولیس اور رینجرزکی سخت سیکورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18مئی تک توسیع کردی ہے،جبکہ ملزم عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 20مئی تک توسیع کی گئی ۔ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزمان کو 11مارچ 2015کو نائن زیروپر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔