جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی تحقیقات جاری

بدھ 6 مئی 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور تفتیشی ٹیم نے بدھ کو جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیا جبکہ شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ کو سیکیورٹی فر اہم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پر وفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس اور تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی عزیز آباد اعجاز الدین اور انویسٹی گیشن آفیسر نثار قریشی نے اساتذہ سے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کے دفتر کی تلاشی بھی لی، اور اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کا کمپیوٹر تحویل میں لے لیاہے۔ پولیس کی جانب سے شعبے کے دس طالب علموں کے مکمل کوئف بھی طلب کیے گئے ہیں، جس پر صدر شعبہ نے پولیس کو جامعہ کراچی کے انرولمنٹ سیکشن سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن دس طلبا کا ریکارڈ طلب کیا گیاان کے داخلہ فارم پر ایک ہی رہائشی پتہ درج ہے۔اساتذہ کے مطالبے پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ ابلاغ عامہ کو سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے2 رینجرز اہلکار تعینات کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :