اسحاق ڈار معاشی ترقی کرنے پر آذربائیجان کے سیاستدانوں کو مبارکباد

بدھ 6 مئی 2015 16:32

باکو / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرینز ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وفاقی وزیر نے معاشی ترقی کرنے پر آذربائیجان کے سیاستدانوں کو مبارکباد دی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باکو میں پاکستان آذربائیجان پارلیمنٹیرین فرینڈ شپ کے گروپ سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز نہ صرف سیاسی دائرہ میں قریبی تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ اس کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ میں اہم کام سرانجام دے سکتے ہیں دونوں حکام نے تعلیم ، تجارت میں وفود کے تبادلہ کو بڑھانے اور براہ رات فضائی راستے قائم کرنے پر اتفاق کیا وفاقی وزیر نے آذربائیجان کے پارلیمانی وفد کو معاشی ترقی حاصل کرنے پر مبارک باد دی انہوں نے خاص طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی 48 ویں کامیاب میٹنگ منعقد کروانے پر بھی آذربائیجان کی حکومت کی کوششٰں کو سراہا انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے آئندہ ماہ آذربائیجان میں پہلی یورپین اولمپک گیمز کروانے اور 2017 میں اسلامک یکجہتی کھیل منعقد کروانے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :