بلدیاتی الیکشن کی آمد ،مسلم لیگ ایک بار پھر وفاق میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ 6 مئی 2015 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کی آمد آمد ،مسلم لیگ ایک بار پھر وفاق میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا کہ کارکنان اور رہنماؤں کو ایک صف میں لانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انجم عقیل، اشرف گوجر اور سیدظفر علی شاہ وفاق کا میئر بننے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں،حمزہ شہباز کو قیادت کی جانب سے ایک خصو صی ٹاسک دیدیا گیا ہے کہ وہ قیادت کو ایک صف میں لانے کی کوشش کریں تاکہ جب ایک رہنما کا فیصلہ کیا جائے تو دیگر اسے قبول کریں ۔ذرائع کے مطابق موجودہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ کو کافی مزاحمت کا سامنا ہو گا کیونکہ لیگی کارکنان اپنی قیادت سے نالاں نظر آنے لگے ہیں