حمزہ شہباز کی انجم عقیل کے گھر آمد ، لیگی کارکنان پھٹ پڑے

بدھ 6 مئی 2015 16:32

حمزہ شہباز کی انجم عقیل کے گھر آمد ، لیگی کارکنان پھٹ پڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی انجم عقیل کے گھر آمد کے موقع پر لیگی کارکنان پھٹ پڑے، ہمارا وارث کون ہے ، قیادت کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے ساتھ کیا بیت رہی ہے۔حمزہ شہباز کی طفل تسلیاں کام نہ آسکیں ۔

(جاری ہے)

دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سابق رکن اسمبلی انجم عقیل کے گھر انکی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے تو اس موقع پر درجنوں لیگی کارکنان نے حمزہ شہباز کا راستہ روکتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ جب بھی دور اقتدار میں آتی ہے تو وہ اپنے کارکنان کو بھول جاتی ہے ،ہمارے بھی کوئی ارمان ہیں لیکن کوئی سنسنے والانہیں،اس موقع پر حمزہ شہباز نے کارکنان کو طفل تسلیاں دینے کی کوشش کی مگر وہ ماننے سے انکاری تھے

متعلقہ عنوان :