مالدیپ کے صدر2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا

بدھ 6 مئی 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبد القیوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے نور خان ائیر بیس پر مالدیپ کے صدر کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مالدیپ کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عبد اللہ یامین عبدالقیوم کا شاندار استقبال کیا ،نور ائیر بیس پر مہمان کو21,21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ،وزیر تجارت خرم دستگیر،معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشاہد اللہ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :