Live Updates

عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کر نے والے اسا تذہ کوشخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، شیخ آفتاب

بدھ 6 مئی 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سینٹ اجلا س میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سینیٹر شاہی سید کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے کچھ اساتذہ نے صوبائی مسئلے کی وجہ سے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا بعد میں یہ مظاہرین سڑکوں پر آ گئے حالانکہ انتظامیہ نے ان کو دفعہ 144 کے حوالے سے آگاہ بھی کیا لیکن پھر بھی وہ نہیں مانے جس کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ 29 ٹیچرز کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی لیکن ان اساتذہ کو مارا نہیں گیا اور نہ ہی ان پر لاٹھی چارج کیا گیا ان ٹیچرز کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :