انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سینٹ براہ راست انتخابات با رے سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی

بدھ 6 مئی 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے سینٹ کے براہ راست انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی ۔ آئندہ بدھ تک تمام سیاسی جماعتیں اپنی رائے کے متعلق آگاہ کرینگی ۔

(جاری ہے)

ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر زاہد حامد کی سربراہی میں ہوا ان کیمرہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ کے براہ راست انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رائے لی جائے اور آئندہ بدھ کو اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں سینٹ کے براہ راست انتخابات کے بارے میں رائے جمع کرائے گی زاہد حامد نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتوں سے قومی اسمبلی کی اقلیتی اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے براہ راست انتخابات سے متعلق بھی رائے مانگی ہے انہوں نے بتایا کہ جنرل نشستوں کی بجائے ووٹرز کے تناسب پر مخصوص نشستیں دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے