سلمان خان کی والدہ کی طبیعت بگڑگئی ، متضاداطلاعات

بدھ 6 مئی 2015 16:27

سلمان خان کی والدہ کی طبیعت بگڑگئی ، متضاداطلاعات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی2015ء) بالی ووڈاداکار سلمان خان کی والدہ کی طبیعت خرانے سے متعلق متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔بھارتی اخبار ’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق عدالت نے 13سال پرانے مقدمے میں سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی جس کی اطلاع ملتے ہی گلیکسی اپارٹمنٹس میں موجود سلمان خان کی والدہ سشیلا کی طبیعت بگڑ گئی اور عدالت میں موجود فیملی کے اراکین گھر کی طرف روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف خاندان کے ’فیملی ڈاکٹر‘کاکہناتھاکہ سلمان خان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک ہے اور بیماری سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں تاہم اس بارے میں ابتدائی طورپر سلمان خان فیملی کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

متعلقہ عنوان :