خیبرپختونخواہ حکومت بنی گالہ کے اشاروں پرچل رہی ہے،مولانالطف الرحمن

بدھ 6 مئی 2015 16:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی وضلعی امیرجے یوآئی مولانالطف الرحمن نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخواہ حکومت براہ راست مداخلت کررہی ہے۔انتظامیہ کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے انعقادسے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔کیایہی تبدیلی ہے کہ اپنے امیدواروں کوکامیاب کرانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کردیاجائے۔

خیبرپختونخواہ حکومت بنی گالہ کے اشاروں پرچل رہی ہے۔حکومت مفلوج ہوچکی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پربلدیاتی امیدواروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔مولانالطف الرحمن نے کہاکہ آخری تاریخ گزرنے کے باوجودبلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پرالیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرستیں تبدیل کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ردوبدل کیاجارہاہے۔انتظامیہ کے ذریعے امورنمٹائے جارہے ہیں۔میونسپل کمیٹی اورڈسٹرکٹ کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کے کھلے عام ٹینڈرہورہے ہیں۔یہ کرپشن نہیں توکیاہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت کی غفلت کے باعث سابقہ سال ترقیاتی منصوبوں کے 83ارب روپے لیپس ہوئے جبکہ اس سال بھی امیدہے کہ جون تک ترقیاتی بجٹ کاصرف20سے 25فیصدحصہ ہی خرچ ہوسکے گاجبکہ ساٹھ ارب روپے اس سال بھی خرچ نہیں ہوسکیں گے۔

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کہتے ہیں کہ عوام نے انکوترقیاتی کاموں کیلئے نہیں بلکہ کرپشن ختم کرنے کیلئے ووٹ دےئے ہیں۔کیایہ عجیب بات نہیں کہ ترقیاتی فنڈزحکومت خرچ نہ کرسکے۔یہ انکی نااہلی ہے۔پرویزخٹک صوبے میں لوٹ کھسوٹ ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔صوبے میں کئی متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سال گندم خریدکرنے کے بڑے سنٹرکوختم کردیاہے جوانتہائی زیادتی ہے جس سے مقامی کاشتکاربدحالی کاشکارہونگے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گندم خریدکے سنٹرکوفوری طورپربحال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کوحل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ہماری کوشش ہے کہ موٹروے کی تعمیرکے دوران مغل کوٹ سے میانوالی براستہ ڈیرہ اسماعیل خان کوسب سے پہلے بنایاجائے۔انشاء اللہ یہ موٹروے سب سے پہلے تعمیرہوگی۔لفٹ کینال پراجیکٹ کی تعمیرہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں سے جووعدے کئے انشاء اللہ اس پرحرف بہ حرف عمل ہوگا۔