اسلام آباد میں نظام صلوة کا فیصلہ رضاکارانہ ہے جبر نہیں،پیر امین الحسنات

بدھ 6 مئی 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نظام صلوة کا فیصلہ رضاکارانہ ہے اس میں کوئی جبر نہیں ہے نظام صلوة سے عالمی دنیا کو بھی پیغام دیا جا رہا ہے نظام صلوة پر عملدرآمد کروانے کے لئے حکومتی مشینری استعمال نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے رو ز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام صلوة کے سلسلے میں علماء کرام کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو نظام صلوة کو دیکھے گی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حوالے سے کور کمانڈر کا فیصلہ پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں را کے لئے 30 سے 35 ہزار لوگ کام کر رہے ہیں ہمیں دوست کو دوست اور دشمن کو دشمن سمجھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کے شان میں گستاخی کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی آزادی رائے کے نام پر انبیاء کرام کی شان میں گستاخی نہ کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :