سندھ کی عوامی حکومت نے لازمی تعلیم ایکٹ منظور کرلیا ہے ،پڑھالکھا معاشرہ ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،نثار کھوڑو
بدھ 6 مئی 2015 16:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی معیار اور نظام کی بہتری پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کی ترجیحات ہیں سندھ حکومت کی عوامی حکومت نے صوبے میں لازمی تعلیمی ایکٹ منظور کرلیا ہے جس کے ذریعے سندھ میں تعلیم کو فروغ اور پڑھا لکھا سندھ کے خواب کی عملی تعبیر کو یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ناظرہ جہاں کی قیادت میں کراچی کے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کا سندھ اسمبلی بلڈنگ کے دورے اور گلوبل ایکشن ووٹ فار ایجوکیشن کے حوالے سے بچوں سے ملاقات میں کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتا یا کہ اس وقت سندھ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف میں تنخواہوں کی مد میں 1ارب20لاکھ روپے ماہانہ اخراجات ہورہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ لازمی تعلیمی ایکٹ کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 10فیصد نہایت غریب بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے کوٹہ مختص کریں احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جائیگا طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے سندھ میں اسکولوں کی نئی بلڈنگز کی تعمیر اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ نصاب میں پ سے پستول کے الفاظ کا خاتمہ کرینگے اس موقع پر فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ناظرہ جہاں نے کہاکہ تعلیمی معیار کی بہتری اور اس کے فروغ کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیا جائے یکساں تعلیمی معیار جدید دور کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیاناظرہ جہاں نے بتا یا کہ 145بلین روپے تعلیم کے لئے بجٹ میں مختص ہے جس میں 1بلین اسکالر شپ کے لئے ،1.75بلین سکول مینجمنٹ کمیٹی اور 1.25بلین نئے انگلش میڈیم اسکولوں کے لئے ہے �
(جاری ہے)
�
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.