این اے125پی پی155میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے دھاندلی الزامات کی تصدیق ہوگئی‘ ناصر رمضان

بدھ 6 مئی 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ این اے 125اور پی پی155لاہور میں الیکشن ٹربیونل کی جانب سے انتخابات کالعدم اور دوبارہ الیکشن کروانے کے حکم سے دھاندلی الزامات کی تصدیق ہوگئی ہے ،الیکشن 2013میں دھاندلی ثابت ہوچکی جس کے باعث مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر اپنی نشستوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم دھاندلی کے الزامات پر قائم سپریم کورٹ کے سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہے۔ ناصررمضان نے کہا کہ دھاندلی الزاما ت پرجن حلقوں کو چیکنگ کیلئے کھولاجائے گا ایسے ہی نتائج برآمد ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے دیگر حلقوں جن کے متعلق الیکشن ٹربیونل میں فیصلے زیر التواء ہیں ان کا بھی جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ الیکشن 2013ء پر دھاندلی الزامات کی گرد صاف ہوسکے اور سیاہ و سفید کھل کر سامنے آسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف پانچ پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ اور نادرا کی رپورٹ کے مطابق ایک ایک ووٹر نے چھ چھ ووٹ کاسٹ کیے کھلی دھاندلی کا واضح ثبوت ہے ۔ ابھی تو صرف دو حلقوں کا فیصلہ ہوا ہے اگر اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات پردیگر حلقے کھولے گئے تو دھاندلی کے ہوشربا ثبوت سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :