آئندہ مالی سال کابجٹ 5جون کو پیش کئے جانیکا امکان

بدھ 6 مئی 2015 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، حکومت نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بجٹ دستاویز ات کی چھپائی کا کام دے دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بجٹ سیشن کے لیے سینیٹ اور پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے، حکومت نے آئندہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کا کام پرننٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دے دیا ہے۔

پی سی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کے کام کا آغآز سات مئی سے ہوگا۔ بجٹ دستاویز کی معلومات خفیہ رکھنے کے لیے پی سی پی کی بلڈنگ کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔