پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سکولوں کے پچاس ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

بدھ 6 مئی 2015 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پنجاب حکو مت کا صوبے کے مختلف سکولوں میں تعینات پچاس ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ چھ سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری بھی تیار کر لی گئی ہے جس پر وزیراعلی کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی بھی روک دی گئی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی استاد کو جبری ریٹائر یا برطرف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :