وزیراعظم کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف 26 برس قبل دائر کی گئی درخواست پر ہائی کورٹ کا لارجر بنچ قائم

بدھ 6 مئی 2015 15:58

وزیراعظم کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف 26 برس قبل دائر کی گئی درخواست پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف 26 برس قبل دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ‘کل8مئی سے کیس کی باقاعدہ سماعت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، عدالت عالیہ کا لارجر بنچ جسٹس فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل ہوگا جو 8 مئی سے کیس کی سماعت کرے گاواضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بیرون ملک اثاثوں سے متعلق یہ درخواست 26 برس قبل دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :