قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے، پاکستان تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں نمایاں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آرہا ہے، کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں انقلاب آجائے گا، پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے، نوجوانوں کرپشن کی برائی کے خلاف بات کریں اور جدوجہد کریں، عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں

صدر مملکت ممنون حسین کا انجمن ہلال احمر اور ریڈ کراس سوسائٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقع پر خطاب

بدھ 6 مئی 2015 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے، پاکستان تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں نمایاں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آرہا ہے، کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں انقلاب آجائے گا، پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے، نوجوانوں کرپشن کی برائی کے خلاف بات کریں اور جدوجہد کریں، عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں ۔

وہ بدھ کو یہاں انجمن ہلال احمر اور ریڈ کراس سوسائٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں نمایاں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں انقلاب ا?جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کرپشن کی برائی کے خلاف بات کریں اور جدوجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا دیگر مختلف مسائل میں انجمن ہلال احمر کا کام قابل ستائش ہے۔