پی آئی اے ملازمین کا انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی کا میابی کے بعد احتجاج ختم، آپر یشن بحال

بدھ 6 مئی 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پی آئی اے ملازمین نے پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی کا میابی کے بعد احتجاج ختم جبکہ آپر یشن کو بھی بحال کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پی آئی اے کے ٹر یفک عملے اور پی آئی اے ایجی لینس سیل کے عملے کے در میان تلخ کلا می ہو ئی جسکے بعد ٹر یفک عملے نے کام روک دیا اور تمام کاؤنٹرزکو بند کر دیا جسکی وجہ سے درجنوں مسافروں کو بورڈ نگ کارڈز نہیں مل سکے اور وہ شدید پر یشانی کا شکار بھی ہوئے جسکے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاج کر نیوالے ملازمین کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کیے اور انکو یقین دہانی کروائی کی وزیر اعظم نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور جو بھی لوگ ذمہ دار ہونگے ان کے خلا ف کاروائی ہوگی جسکے بعد ٹر یفک عملے نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور فضائی آپر یشن کوبھی بحال کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :