Live Updates

اختلافات کے باوجود خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے،جنوبی پنجاب کے سکولوں اور سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 15:05

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے،جنوبی پنجاب کے سکولوں اور سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں کارڈیک سینٹر کاافتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے انتقال خون سینٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 63کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ڈی ایچ کیو وہاڑی میں 300بیڈز کا اضافہ ہو گا، ہسپتال میں کڈنی سینٹر کے قیام پر 8کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے،جنوبی پنجاب کے سکولوں اور سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات