پاکستان آسٹریلیا کا دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق

بدھ 6 مئی 2015 15:05

پاکستان آسٹریلیا کا دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان آسٹریلیا نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو 2کروڑ 40لاکھ امداد فراہم کرے گا،انسداد منشیات اور بین الاقوامی جرائم کے خاتمے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، مختلف منصوبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں، اس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو 2کروڑ 40لاکھ امداد فراہم کرے گا،انسداد منشیات اور بین الاقوامی جرائم کے خاتمے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، تعلیم کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں، بڑی تعداد میں پاکستانی آسٹریلوی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ بھی ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :