Live Updates

عمران خان نے وزیر اعظم کے داما د کے ہیلی کاپٹر کی ما نسہر ہ گراؤنڈ میں لینڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا

بدھ 6 مئی 2015 14:56

عمران خان نے وزیر اعظم کے داما د کے ہیلی کاپٹر کی ما نسہر ہ گراؤنڈ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہعمران خان نے مانسہرہ کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خبیرپختونخوا حکومت کو معاملے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز مانسہرہ کرکٹ گراؤنڈ میں کیپٹن صفدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائے کہ کرکٹ کے دوران کس نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت دے اس معاملہ مں جو بھی آفسر ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کو فروغ دینے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کھیل پر حملہ قابل قبول نہیں معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی کی جائے گی خیبرپختوانخوا میں کسی کو بادشات کی اجازت نہیں دے سکتے حکمرانوں کی کرکٹ سے عدم دلچسپی کے باعث آج قومی کرکٹ ٹیم تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :