سی ڈی اے افسران پارلیمنٹ سے بالاتر، قومی اسمبلی کے سپیکر بھی تنگ ہیں ،رضا ربانی

بدھ 6 مئی 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے افسران پارلیمنٹ سے بالاتر ہیں ان سے قومی اسمبلی کے سپیکر بھی تنگ ہیں بدھ کے روز سینٹ میں میٹروبس سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے موقع پر جب وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سینٹ کو بتایا کہ مھجے افسوس ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ کی گیلریوں میں سی ڈاے کا کوئی آفیسر موجود نہیں ہے جس پر چیئرمین سینٹ نے معاملے کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔