Live Updates

تحریک انصاف کی الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش

بدھ 6 مئی 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کر دی گئی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق الطاف حسین کے بیان پر کارروائی کی جائے اور برطانیہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ان کی سرزمین کو اور شہریت کو استعمال کرتے ہوئے ایک شخص پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے برطانیہ اخلاقی طور پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس شخص کے خلاف کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف الطاف حسین کی تقریر کو ان کے کارکنوں کو مشتعل کرنے والے الفاظ کو اور دشمن کی خفیہ ایجنسی سے مدد طلب کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اس پر قومی اسمبلی میں شیریں مزاری نے مذمتی قرار داد پیش کی انہوں نے کہا کہ آج جوڈیشل کمیشن کے سامنے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب اور دیگر گواہان جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے ہمارے اور ن لیگ کے معاہدے میں یہ کیس شامل ہے کہ ہم ہر قسم کا مواد جوڈیشل کمیشن میں پیش کر سکتے ہیں اور ہم پیش کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات