دارالحکومت میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

بدھ 6 مئی 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )وزارت داخلہ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ،اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ،حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ترجمان وزارت داخلہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

06 مئی۔2015ء کو ذرائع سے حاصل ہونے والے معلومات کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والی ان غیر ملکی این جی اووز میں سیودی چلڈرن انٹرنیشنل ،پارٹنر ایڈ انٹرنیشنل (پی اے آئی) سیودی چلڈرن یو ایس اے ،کیتھولک ایلیف سروسز (سی آرایس ) آکسفیم گلگت بلتستان (این آر سی ) کریٹو ایسو سی ایٹس (کال) ڈینشپا گزین کونسل (ڈی آرسی ) انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم ،انٹرنیشنل ری پبلک انسٹی ٹیوٹ ( آئی آرآئی) نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی ) شامل ہیں جس کے بعد میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ غیر ملکی این جی اووز غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ۔

حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کو بتایا کہ غیر ملکی این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں ۔