اسلام آباد،سابق سیشن جج کے نواجون بیٹے کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 6 مئی 2015 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سابق سیشن جج کے نواجون بیٹے کے واقعہ قتل میں ملوث نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ،تھانہ گولڑہ پولیس نے بااثر ملزمان کے مبینہ دباؤ میں آکر قانونی فرار کا راستہ بھی بتادیا، عبوری ضمانت لینے کے باعث شامل تفتیش نہ ہوئے ،مقتول ذیشان بخت کو چیف انجینئر کے بیٹوں اور ساتھیوں صدام،غیور ،وسیم ،نعمان اور احمر نے خداداہائٹیس بلڈنگ سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا تھا فوری طبی امداد کے تحت معروف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موت واقع ہوئی ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سابق سیشن جج کے پی کے کے بیٹے ذیشان بخت کو چیف انجینئر کے بیٹوں اور ساتھیوں صدام،غیور ،وسیم ،نعمان اور احمر نامزد ملزمان نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع خداداد ہائیٹس کی چھت سے نیچے پھینک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحام ناکام رہی ہے جس کے باعث ملزمان نے بی بی اے سے عبوری ضمانتیں کروا کر شامل تفتیش نہ ہوئے ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء کے رابطہ کرنے پر تفتیشی افسر تھانہ گولڑہ یاسین بھٹہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں تھانے میں روبکار آئی تھی ہے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوں گے تاہم ابھی نہیں آئے پھر آجائیں گے قتل کیس ہے اتنی جلدی حل نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :