کراچی، ایم کیو ایم کے کارکنان عبید کے ٹو سمیت 9 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ مین 20 مئی تک توسیع

بدھ 6 مئی 2015 14:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنان عبید کے ٹو سمیت 9 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ مین 20 مئی تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبید کے ٹو سمیت 9 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم عبید عرف کے ٹو کو 20 مئی تک جبکہ دیگر 9 ملزمان کو 18 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا واضح رہے کہ ملزمان کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان پر ناجائز اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :