سابق وزیر اشرف سوہنا کی ڈرگ مافیا کی پشت پناہی ،الزامات بے بنیاد ہیں ؛ اشرف سوہنا

بدھ 6 مئی 2015 14:21

اوکاڑہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے الزام کیا ہے کہ سابق وزیر اشرف سوہنا شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم میں روڑے اٹکار رہے ہیں تاہم سابق وزیر نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ انتظامیہ نے ان کے خلاف اوچھی اور سراسیمگی کی مہم شرع کر رکھی ہے کیونکہ انہوں نے کچھ کھوکے اور ریڑھی بانون کی جانب سے اوکاڑہ بائی پاس روڈ پر مداخلت کی تھی اوکاڑہ پولیس نے ٹی ایم اے منتظم شیخ فرید اور اشرف سوہنا دونوں سے درخواستیں وصول کی تھیں تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اس کی بجائے وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے تنازعات عدالت سے باہر حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ سٹی ڈی ایس پی طارق ظفر کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں اس مقصد کے لئے دونوں پارٹیوں سے ملاقات کریں گی ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹر فرید کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ وزیر اعلی کی ہدایت پر شہر میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر بعض تجاوزات مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور اب وہ خود کو غیر محفوظ اور کمزور کہتے ہیں کیونکہ انتطامیہ ان کے خلاف ایکشن لے رہی ہے ۔