کوہاٹ ‘گھر پر دستی بم حملے میں ایک بچی جاں بحق،3 افراد زخمی

بدھ 6 مئی 2015 13:49

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر پر دستی بم حملے میں ایک بچی جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک بچی جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔