بہاولپور میں غیرت کینام پرفائرنگ ‘بھائی اور بھتیجی قتل ‘ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

بدھ 6 مئی 2015 13:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) بہاولپور میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا گیا،ملزم کو آلٰہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطا بق بہاولپور کے نواحی علاقہ ٹبہ بدر شیر حوالدار والی گلی کے رہائشی اقبال اپنی بھتیجی نادیہ کو سیر کیلئے بیرون شہر لے گیا تھاجس کی رنجش پر ملزم انور نے دونوں پر فائرنگ کردی،جس سے اقبال اور نادیہ موقع پر دم توڑ گئے پولیس نے ملزم انور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :