الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کی سماعت نومئی تک ملتوی کردی

بدھ 6 مئی 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت نومئی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کی سربراہی میں فل بینچ نے اکبرایس بابرکی درخواست کی سماعت کی ‘پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین پیش نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت انیس مئی تک ملتوی کردی ، اکبرایس بابر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پرمخصوص مافیاقابض ہے، تھیلے کھولنے سے پہلے تحریک انصاف پارٹی اکاونٹ کھولے۔