وزیراعظم سے وفاقی وزیرپانی وبجلی کی ملاقات ‘ توانائی بحران کے حل کیلئے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

بدھ 6 مئی 2015 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی اور توانائی بحران کے حل کیلئے جاری منصوبوں کی پیشرفت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرپانی وبجلی اوروزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں مک بھرمیں جاری توانائی کے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

وزیرپانی و بجلی نے وزیراعظم نوازشریف کو توانائی بحران کے حل کیلئے جاری منصوبوں کی حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن )کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی گلگت بلتستان کے ممبرسلطان مدد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :